• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FIA؛ انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 4 ملزمان سمیت 7 گرفتار

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث4 ملزمان سمیت سعودی عرب میں گداگری اور حوالہ ہنڈی میں ملوث ایک ایک ملزم گرفتار کر لیا ۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 2 ملزمان محمد بشیر اور بابر علی کو گوجرانوالہ اور اوکاڑہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا ،ملزمان شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پائے گئے ملزم محمد بشیر نے شکایت کنندہ کو آسٹریلیا ملازمت کے نام پر 87 لاکھ 50 ہزار روپے بٹورےجبکہ ملزم بابر علی نے شہری کو جرمنی ملازمت کا جھانسہ دے کر 10 لاکھ روپے ہتھیائے ملزم شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہےملزمان بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی نے عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار ملزم اعظم کو چھاپہ مار کر کراچی سے گرفتار کیا گیا جس کے خلاف سال 2024 میں مقدمہ درج ہوا تھاملزم کا تعلق ملتان سے ہے۔
اہم خبریں سے مزید