• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعمیر اتی کاموں کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، پرویز خٹک

 پشاور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے صوبے میں مکمل ہوجانے والے33 تحصیل گراؤنڈز کو متعلقہ حکام کے حوالے کرنے کیلئے مینجمنٹ کمیٹیوں کی تشکیل کا عمل مکمل کرنے اور ایگریمنٹ کا فارمولا وضع کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ باقی ماندہ زیر تعمیر47 گرائونڈز کو ستمبر تک مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پرویز خٹک نے ہدایت کی ہے کہ یہ گرائونڈکھیلوں کیلئے بنائے گئے ہیں اور اس مقصد کیلئے ان کا استعمال نظر آنا چاہیئے۔ انہوں نے ارباب نیاز سٹیڈیم پشاور جس کیلئے 700 ملین روپے پہلے مرحلے میں مختص کئے گئے ہیں ، نوشہرہ سپورٹس کمپلیکس جو اے ڈی پی کا حصہ ہے اور کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر فاسٹ ٹریک پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ سکولوں اور کالجوںکی سطح پر ممکنہ حد تک ان ڈو رکھیلوں کاانتظام ہونا چاہیئے۔صوبائی حکومت کے فیصلے کے مطابق تحصیل کی سطح پر گرائونڈز کی تعمیر پر عملی پیش رفت سے اجلاس کو آگاہ کیا گیا ۔ پہلے مرحلے میں 47 سکولوں کی منظوری دی گئی جن میں سے 33 کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور بعض تکمیل کے مراحل میں ہیں ۔ منصوبے پر سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے 2015-16 میںمختص200  ملین روپے اور سپلیمنٹری گرانٹ سمیت مجموعی طو ر پر 385.996 ملین روپے خرچ ہوئے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں پشاور کے چارٹا ونز سمیت 30 گرائونڈز شامل ہیں۔
تازہ ترین