کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن کونکر ندی میں تین روز قبل ڈوبنے والے ایک اور شخص کی لاش مل گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق نہر سے اب تک خاتون سمیت 5 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ نہر میں بچے سمیت 2 افراد کے ڈوبنے کی اطلاعات ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیو حکام نے کہا کہ 9 ستمبر کو ایک رکشہ اور گاڑی حادثے کے بعد نہر میں گر گئے تھے۔