کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔
کراچی کی بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے شہر بھر میں جراثیم کُش اسپرے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے اس سے متعلق کہا ہے کہ کراچی میں تین روزہ جراثیم کش اسپرے مہم کا آغاز کل سے ہوگا، کراچی کے تمام اضلاع میں جراثیم کُش اسپرے کیے جائیں گے۔
میئر کراچی کا کہنا ہے کہ کراچی کے 25 ٹاؤنز میں جراثیم کُش اسپرے کیے جائیں گے، اسپرے مہم کا مقصد شہریوں کو وبائی امراض سے بچانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہر ممکن کوشش ہے کہ کراچی کا کوئی بھی علاقہ جراثیم کُش اسپرے سے محروم نہ رہے۔