• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارلی قتل کیس میں مشتبہ شخص زیرحراست ہے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چارلی کرک قتل کیس میں مشتبہ شخص زیر حراست ہے، اس کے قریبی جاننے والے نے اسے ہمارے حوالے کیا۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ چارلی کرک کا قاتل ہمارے پاس ہے، میرے خیال میں ملزم کو سزائے موت ہوگی، ملزم پولیس اسٹیشن میں ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور اسرائیل نواز چارلی کرک پر 10 ستمبر کو ریاست یوٹا کی یونیورسٹی میں خطاب کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، یوٹا کے گورنر نے واقعے کو سیاسی بنیاد پر قتل قرار دیا۔

روسی میڈیا نے عینی شاہدین کے حوالے سے کہا ہے کہ کرک کو اس وقت گولی ماری گئی جب وہ ٹرانسجینڈر افراد سے متعلق تقریر کررہے تھے۔

کرک یوکرینی حکومت کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں اور یوکرین کیلئے فوجی امداد کے مخالف تھے۔

وہ روس سے سفارتی تعلقات کی بحالی کی بھی حمایت کرتے رہے ہیں اور صدر ٹرمپ کی امریکا فرسٹ پالیسی کے حامی تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید