• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کو بےیارو مددگار چھوڑ دیا ہے: بیرسٹرسیف

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ این ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کو بےیارو مددگار چھوڑ دیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے این ڈی ایم اے کی امداد اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے چند خیمے اور نیک خواہشات کے سوا کچھ نہیں ملا،  خیبرپختونخوا حکومت نے اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی نگرانی میں ریلیف آپریشن مکمل کیا گیا، اب بحالی کا عمل جاری ہے، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کو دوگنا معاوضہ فراہم کیا گیا۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ شہداء کے لواحقین کو 20 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 10 لاکھ روپے دیے گئے۔

قومی خبریں سے مزید