• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈین لیجنڈ کرس گیل بھی پاک بھارت میچ کے سحر میں مبتلا

کرس گیل—فائل فوٹو
کرس گیل—فائل فوٹو

ویسٹ انڈیز کرکٹ کے لیجنڈ کرس گیل بھی ٹی 20 ایشیاء کپ 2025ء میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے سحر میں مبتلا ہو گئے۔

45 سالہ کرس گیل کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ دنیا بھر کے کرکٹ فینز کو تفریح فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی 20 ایشیاء کپ کے ذریعے دونوں ٹیمیں اپنے سپر اسٹارز کو چھوڑ کر ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرکٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اچھا ماحول ہو گا تو امید کی جا سکتی ہے کہ دونوں ٹیموں میں مقابلہ بھی اچھا ہی ہو گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید