• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پسند کی شادی پر سسر نے داماد کو گولی مار کر قتل، بیٹی کو زخمی کر دیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں ناتھا خان گوٹھ میں واقع الحیدر سوسائٹی میں گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

پسند کی شادی پر سسر نے داماد کو فائرنگ کر کے قتل جبکہ اپنی ہی بیٹی کو زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت ارتضیٰ علی کے نام سے ہوئی ہے، جس نے چند ماہ قبل ایمن نامی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی۔

مقتول اپنی سسرال آیا ہوا تھا کہ اس دوران سسر افتخار نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

واقعے میں ارتضیٰ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی اہلیہ ایمن زخمی ہو گئی، جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی خاتون حاملہ بھی ہے، واقعے کا مقدمہ مقتول ارتضیٰ کے ماموں عارف کی مدعیت میں شاہ فیصل کالونی تھانے میں قتل کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔

مدعی کے مطابق ارتضیٰ کو سسر نے بات چیت کے بہانے گھر بلایا اور اچانک فائرنگ کر دی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید