کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خیابانِ بخاری پر پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، واقعے کی جگہ سے گولیوں کے 11خول برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈیفنس خیابان بخاری میں پولیس موبائل پر فائرنگ ہوئی، واقعے کی جگہ سے گولیوں کے 11خول ملے ہیں، تحقیقات جاری ہیں۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ضلع جنوبی مہزور علی کا کہنا ہے کہ پیدل شخص نے پولیس موبائل پر پیچھے سے فائرنگ کی، پولیس موبائل گشت پر تھی، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ شبہ ہے کہ ملزم واقعے کی جگہ پہلے سے چھپا ہوا تھا۔