• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹمز آڈٹ میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں اور ٹیکس چوری کا انکشاف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کسٹمز آڈٹ میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں اور ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈٹ کے مطابق فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم سے 3 ماہ میں 100 ارب روپے کا نقصان ہوا جبکہ 13 ہزار 140 گڈز ڈیکلیئریشنز میں سے 2 ہزار 530 میں سنگین بے ضابطگیاں ہوئیں۔

آڈٹ کے مطابق 1 ہزار 524 ڈیکلیئریشنز میں 5 ارب روپے کے ٹیکس و ڈیوٹی چوری کے کیسز پکڑے گئے۔

علاوہ ازیں 10 ارب 54 کروڑ روپے مالیت کی ممنوعہ اشیا کی کلیئرنس کا بھی انکشاف ہوا ہے، 30 ارب روپے سے زائد کے جرمانے نہ لگائے جانے پر ریونیو کو بھاری نقصان ہوا۔

بوگس امپورٹرز کے ذریعے 54 سولر پینل کنٹینرز غیر قانونی طور پر کلیئر کیے گئے جبکہ کروڑوں مالیت کی لینڈ کروزر صرف 17 ہزار 635 روپے میں کلیئر کروائی گئی۔

آڈٹ کے مطابق گڈز ڈیکلیئریشن کینسل کر کے دوبارہ فائل کر کے ٹیکس چوری کی گئی، گرین چینل کے بڑھتے استعمال سے پری کلیئرنس کنٹرولز محدود ہوتے جارہے ہیں، گرین چینل اب خود خطرے کا باعث بن چکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید