موٹروے پر جسٹس عائشہ اے ملک کے اسکواڈ کی گاڑی کالا شاہ کاکو کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کے 5 اہلکار زخمی ہو گئے، جسٹس عائشہ اے ملک اسلام آباد سے لاہور آ رہی تھیں۔
پولیس کے مطابق تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور گاڑی کا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گاڑی الٹ گئی، جس میں موجود ایلیٹ فورس کے 5 اہلکار زخمی ہوئے۔
تینوں زخمی اہلکاروں عمر، عبداللّٰہ اور مبشر کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ٹریفک حادثے میں جسٹس عائشہ اے ملک محفوظ رہیں، پولیس نے سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کو سیکیورٹی کے ہمراہ گھر بھجوا دیا۔