• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصفہ بھٹو نے سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین کی مہم کو سنگ میل قرار دیدیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین کی مہم کو سنگ میل قرار دے دیا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم پہلی مرتبہ لڑکیوں کو ایچ پی وی وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی قومی مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔

آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ سروائیکل کینسر وہ واحد کینسر ہے جس سے ویکسین کے ذریعے بچاؤ ممکن ہے، والدین یقینی بنائیں کہ ان کی 9 سے 14 سال کی بیٹیوں کو سروائیکل کینسر کی ویکسین ضرور لگے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئیے مل کر اپنی بیٹیوں کے لیے ایک صحت مند مستقبل یقینی بنائیں۔

دوسری جانب لڑکیوں میں ہیومن پیپلوما وائرس سے ہونے والے سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم کا آغاز ہو گیا۔

خاتونِ پاکستان گرلز اسکول میں انسداد ایچ پی وی مہم کا افتتاح وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کیا۔

تقریب میں وزارتِ صحت، ڈبلیو ایچ او، عالمی این جی او اور یونیسف سمیت دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

محکمۂ صحت سندھ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 9 سے 14 سال کی بچیوں کو انسداد ایچ پی وی کی ویکسین مفت فراہم کی جائے گی، ایچ پی وی ویکسین تمام سرکاری اسکولوں و صحت مراکز پر دستیاب ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید