• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹمز کے تین افسران کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (رپورٹ، حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تین سرکاری افسران کو فوری طور پر معطل کر دیا۔ یہ احکامات سول سرونٹس (ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن) رولز 2020 کے رول 5(1) کے تحت جاری کئے گئے۔نوٹیفکیشن نمبر 1181-C-III/2025 کے مطابق، کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے پریوینٹو آفیسر حمزہ عزیز (بی ایس-16) کو معطل کیا گیا ۔نوٹیفکیشن نمبر 1173-C-III/2025 کے تحت کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ لاہور کے سپرنٹنڈنٹ محمد اصغر پیوروال (ٹی ایس-17) کو بھی فوری معطلی کا سامنا ہے۔ نوٹیفکیشن نمبر 1176-C-III/2025 کے تحت ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹیگیشن کسٹمز کراچی کے سپرنٹنڈنٹ ضیاء موئن (ٹی ایس-17) کو بھی فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید