• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: خیابان عرفات میں پولیس کار پر فائرنگ اور اہلکار کے اغواء کا مقدمہ درج

اسکرین گریب
اسکرین گریب

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان عرفات میں پولیس کار پر فائرنگ اور اہلکار کے اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ساحل تھانہ میں درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ اور اغواء سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ موقع پر موجود 2 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے، ان سے تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان عرفات میں مشکوک افراد نے فائرنگ کی اور ہیڈ کانسٹیبل کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ لے گئے جسے کچھ دیر بعد چھوڑ دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید