سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب کے اغوا اور دھمکیاں دینے کے کیس کے سماعت اسلام آباد کی عدالت میں ہوئی۔ تاہم سامعہ حجاب کی عدالت میں نہیں ہوئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج عامر ضیاء نے کیس کی سماعت کی۔
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب عدالت میں پیش نہ ہوئیں اور نہ ہی ان کا وکیل پیش ہوا۔
سماعت کے دوران تفتیشی افسر عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ مدعیہ سامعہ حجاب ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوجائیں گی۔
ایڈیشنل سیشن جج عامر ضیاء نے کہا کہ مدعیہ کا کوئی بھائی یا والد ہے تو عدالت میں آجائے، ورنہ تو مدعیہ کو خود آنا پڑے گا۔
ایڈیشنل سیشن جج نے مزید کہا کہ اگر سامعہ حجاب آج آسکتی ہیں تو ٹھیک ہے، نہیں تو اگلی کوئی تاریخ دے دیتے ہیں۔
عدالت نے مدعیہ سامعہ حجاب کے آنے تک سماعت میں وقفہ کر دیا۔