ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سامعہ حجاب اقدام اغوا اور دھمکیاں دینے کے کیس میں ملزم حسن زاہد کے وکلاء نے نئی ضمانت کی درخواستیں دائر کردیں۔
ملزم حسن زاہد کے وکلاء نے عدالتی دائرہ اختیار نہ ہونے پر پہلی ضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں، حسن زاہد کے وکلاء کی جانب سے نئی ضمانت کی درخواستیں دائر کردی گئیں۔
ایڈیشنل سیشن جج عامر ضیاء نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔
ملزم حسن زاہد کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کردی گئی، کیس کی اگلی سماعت پر فریقین کے وکلاء دلائل دیں گے۔
حسن زاہد کے وکلاء نےاس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ضمانتیں دائر کی تھیں، ملزم کے خلاف تھانہ شالیمار میں 2 مقدمات درج کیے گئے تھے۔