• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب نے غزہ کے عوام کیلئے امدادی سامان روانہ کیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ایئرپورٹ سے غزہ کے عوام کےلیے امدادی سامان روانہ کیا۔

غزہ کے عوام کےلیے امدادی سامان روانہ کرنے کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے اہل غزہ کے لیے 100 ٹن خوراک بھیجی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے 32 فوڈ آئیٹمز اہل غزہ کو بھجوائی جارہی ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ امدادی سامان اہل پاکستان کی طرف سے غزہ کے عوام کے لیے پیغام محبت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور غزہ کے بےگناہ مسلمانوں پر مظالم سے ہر حساس دل مضطرب ہے۔

قومی خبریں سے مزید