• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: اسپتالوں میں چھ چھ بچے ایک بستر پر، دل کے 1 ہزار مریضوں کا علاج نہ ہونے سے انتقال

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

غزہ میں وزارتِ صحت کے ڈائیریکٹر جنرل ڈاکٹر منیر البرش نے بتایا ہے کہ غزہ میں اسپتالوں میں چھ چھ بچے ایک بستر پر موجود ہیں جبکہ دل کے 1 ہزار مریضوں کا علاج نہ ہونے سے انتقال ہو چکا ہے۔

ڈاکٹر منیر البرش نے کہا ہے کہ غزہ میں قحط اسرائیلی قبضے اور جاری جارحیت کا نتیجہ ہے، اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک غزہ میں 40 ہزار زخمی بچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے قحط کے اعلان کے بعد عالمی برادری فوری خوراک فراہم کرے۔

ڈاکٹر منیر البرش نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں ادویات کے 150 سے زائد گوداموں کو تباہ کردیا ہے۔

انہوں نے صورتحال پر کہا کہ غزہ میں دل کے 1000 مریض ضروری علاج نہ ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں۔

ڈاکٹر منیر البرش نے کہا کہ ہم غزہ میں کورونا کی موجودگی سے انکار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ غزہ شہر چھوڑنا نہیں چاہتے، ہمارے ساتھ ہمارے ثابت قدم اور بہادر مسیحی لوگ بھی ہیں اور ہمارا فیصلہ واضح ہے کہ ہم اسپتال نہیں چھوڑیں گے، مریضوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

اسرائیلی کارروائیوں کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ جبالیہ کے محلے تباہ کرنے کے لیے اسرائیل بوبی ٹریپ اور روبوٹس استعمال کر رہا ہے اور وہاں پر روبوٹ کے دھماکے سے ہم نے پورے خاندان کو ملبے تلے دبے پایا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید