بھارتی ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، ایک بیل 60 فٹ اونچی پانی کی ٹینکی پر چڑھ گیا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
اس منظر نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا اور مقامی انتظامیہ کو بیل کو نیچے اتارنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کرنا پڑا۔
ابتدائی طور پر بیل کو نیچے لانے کے لیے کرین منگوائی گئی، لیکن اندھیرا ہونے کے باعث کارروائی رات کو روک دی گئی، تاہم اگلی صبح ریسکیو ٹیم کے پہنچنے سے پہلے ہی بیل نے خود ہی نیچے اترنے میں کامیابی حاصل کرلی۔
اس انوکھے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جس میں بیل کو ٹینکی کے اوپر کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔
واقعے نے انٹرنیٹ صارفین کو بھی حیران اور محظوظ کیا، ایک صارف نے مذاق میں لکھا کہ جاکر اُس گائے کی خالہ کو ڈھونڈو جس نے شادی سے انکار کیا تھا۔
ایک اور صارف نے کہا کہ اب تو بسنتی کو بھی اس کا پرپوزل ماننا پڑے گا، کچھ صارفین نے بیل کے ’ریڈ بل‘ یا ’ماؤنٹین ڈیو‘ پینے پر مزاحیہ جملے کسے۔