اسپین نے اسرائیل اور روس کی عالمی کھیلوں میں شرکت پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔
میڈرڈ میں ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز نے کہا ہے کہ یوکرین اور غزہ میں جاری جنگوں کے دوران وحشیانہ اقدامات رکنے تک اسرائیل اور روس کو بین الاقوامی کھیلوں میں حصہ لینے سے روک دینا چاہیے۔
سانچیز نےگزشتہ روز میڈرڈ میں فلسطین کے حق میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کی بھی مذمت کی جن کے باعث سائیکل ریس لا وولٹا کا آخری مرحلہ اور انعامی تقریب منسوخ کرنی پڑی۔