• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے غزہ میں آج ہماری 4 عمارتیں تباہ کر دیں: اقوام متحدہ

انروا کے کمشنر فلپ لازارینی—فائل فوٹو
انروا کے کمشنر فلپ لازارینی—فائل فوٹو

اقوام متحدہ کے ادارے انروا کے کمشنر نے بتایا کہ اسرائیل نے آج غزہ میں ہمارے ادارے کی 4 عمارتیں تباہ کر دیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے انروا کے کمشنر فلپ لازارینی نے کہا کہ اسرائیل نے ان کے ادارے کی 4 عمارتوں کو تباہ کر دیا ہے۔

فلپ لازارینی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ان کے ادارے کی 10 عمارتوں کو تباہ کر دیا ہے۔

انروا کمشنر نے مزید بتایا کہ ان کے ادارے پر غزہ میں واقع پناہ گزین کیمپ میں صحت عامہ کے لیے کام کرنے سے روکا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید