• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیگریشن تنازع شدت اختیار کر گیا، ٹرمپ کی واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی دے دی۔

خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ میئر نے امیگریشن حکام سے تعاون نہ کیا تو واشنگٹن ڈی سی کو وفاق کے کنٹرول میں لے آئیں گے، نیشنل ایمرجنسی نافذ کر کے واشنگٹن ڈی سی کو وفاق کے کنٹرول میں لے آئیں گے۔

میئر واشنگٹن ڈی سی موریل باؤزر کا کہنا ہے کہ میٹرو پولیٹن پولیس غیر قانونی مقیم افراد کی معلومات امیگریشن حکام کو نہیں دے گی۔

یہ معاملہ ان افراد کی معلومات کی فراہمی سے متعلق ہے جو غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہو رہے ہیں یا قیام پذیر ہیں۔ 

ناقدین نے ٹرمپ کے اس اقدام کو وفاقی اختیارات سے تجاوز قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید