• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی حملے میں ہمارا ایک شہری شہید ہوگیا ہے: لبنان

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

لبنانی حکومت نے بتایا کہ اسرائیلی حملے میں انکا ایک شہری شہید ہوگیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنانی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ لبنان کا ایک شہری ملک کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی حملے کے دوران شہید ہوگیا ہے۔

دوسری جانب لبنان سے گزشتہ سال نومبر میں طے پانے والے سیز فائر معاہدے  کے باوجود اسرائیل کی جانب سے لبنان میں حزب اللّٰہ کے ٹھکانوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکی حکومت کے کہنے پر اب لبنان کی حکومت مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید