• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی 7 ممالک کے الزامات غیر ذمہ دارانہ اور بےبنیاد ہیں: ایران

ترجمان ایرانی دفتر خارجہ اسماعیل بقائی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
 ترجمان ایرانی دفتر خارجہ اسماعیل بقائی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ایرانی وزارتِ خارجہ ترجمان نے کہا ہے کہ جی 7 ممالک کے الزامات غیر ذمہ دارانہ اور بےبنیاد ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی دفتر خارجہ ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ جی 7 ممالک کی جانب سے ایران اور اسکے خفیہ اداروں پر عالمی سطح پر ظالمانہ کارروائیوں، سیاسی مخالفین کو قتل، اغوا اور ہراساں کرنے کی کوششوں کے بے نیاد الزامات لگائے گئے ہیں، ایران ان تمام الزامات کو مسترد کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ جی 7 ممالک کے الزامات قطی طور پرمن گھڑت ہیں اور یہ حقائق کے منافی ہیں۔

ترجمان ایرانی امور خارجہ نے بتایا کہ ایران پر الزامات لگانے والے خود دنیا کے مختلف حصوں میں قانون شکنی اور عدم تحفظ بڑھانے کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید