• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 17 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں آج شہید ہونے والے 17 افراد میں 2 چھ سالہ جڑواں بچے بھی شامل ہیں جو اسرائیلی حملوں میں نشانہ بنے۔

غزہ میں اسرائیل کی جانب سے گزشتہ روز 16 عمارتوں کو تباہ کیا گیا کہ جن میں 53 فلسطینیوں کی شہادتیں ہوئیں۔

دوسری جانب سے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے شمالی علاقوں سے فلسطینیوں کو جنوب میں دھکیلنے کے لیے بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔

عرب میڈیا کے جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 17 اکتوبر 2023ء سے جاری اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے 64 ہزار 871 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 64 ہزار 610 تک پہنچ چکی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید