بھارتی ایئرلائن میں خواتین کو ہراساں کرنے پر خاتون نے مرد کی پٹائی کردی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک مرد مسافر خواتین کو ہراساں کرتا نظر آرہا ہے۔
مسافر کی اس حرکت پر ایک خاتون سخت طیش میں آجاتی ہیں، اور مرد کی پٹائی شروع کردیتی ہیں، جس کے بعد وہ شخص رونا شروع ہوجاتا ہے۔
خاتون کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آنے کے بعد فضائی میزبانوں کو مداخلت کرنا پڑی اور انہوں نے دونوں کو الگ کردیا۔
ایئرلائن کے مطابق تمام مسافروں کی حفاظت اور آرام کو یقینی بنایا گیا اور مزید کسی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ ممکن ہوا۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو پلانٹڈ قرار دیا ہے، کیونکہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر دیپک کلال ہے۔