• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظبی سے 14 سو سال پرانا صلیب دریافت

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

ماہرین آثار قدیمہ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سر بنی یاس جزیرے سے تقریباً 14سو سال پرانا صلیب دریافت کیا ہے۔

یہ جزیرہ ابوظبی کے جنوب مغرب میں تقریباً 110 میل کے فاصلے پر واقع ہے۔

پلاسٹر میں ڈھلا ہوا تقریباً 1 فٹ لمبا صلیب 1990ء کی دہائی میں پہلی بار کھدائی کیے گئے گھروں میں سے ایک کے صحن سے دریافت ہوا اور ان گھروں کا تعلق ساتویں اور آٹھویں صدی کی عیسائی خانقاہی برادری سے ہے۔

ماہر آثار قدیمہ ماریہ گاجیوسکا جو ابوظبی میں محکمہ ثقافت اور سیاحت کے ساتھ کام کر رہی ہیں وہ ایک اب ایک بار پھر اس سائٹ پر کچھ ایسے سوالوں کے جواب تلاش کرنے آئی تھیں جن کے 3 دہائیوں پہلے جواب نہیں ملے تھے۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے بہت پُرجوش وقت ہے کیونکہ ماضی میں ہمارا ہمیشہ یہ خیال تھا کہ یہ مکانات ایک منتشر عیسائی خانقاہی بستی کا حصہ تھے لیکن ہمارے پاس اس بات کا کوئی ثبوت نہیں تھا۔

ماریہ گاجیوسکا نے مزید کہا کہ اس صلیب کے دریافت ہونے کے بعد ہم نے اب ثابت کیا کہ یہ مکانات ایک عیسائی بستی کا حصہ تھے۔

محکمہ ثقافت اور سیاحت ابوظبی کے چیئرمین محمد خلیفہ المبارک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سر بنی یاس جزیرے پر اس قدیم صلیب کی دریافت متحدہ عرب امارات کی بقائے باہمی اور ثقافتی کشادگی کی گہری اور پائیدار اقدار کا ایک طاقتور ثبوت ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید