شیخوپورہ کے علاقے مانانوالہ کے رہائشی لاہور پریس کلب کے سامنے پہنچے، انہوں نے پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
بچی کے والد شوکت علی نے بتایا کہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا لیکن ملزم کو گرفتار نہیں کر رہی۔ ملزم انہیں مقدمہ واپس لینے کے لیے دھمکیاں دے رہا ہے۔
مظاہرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے اپیل کی کہ انہیں انصاف دلایا جائے۔