• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

30 سال سے انجن آئل پینے والا شخص وائرل

تصاویر:بھارتی میڈیا
تصاویر:بھارتی میڈیا

سوشل میڈیا پر ایک شخص کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس نے اپنی عجیب و غریب عادات سے سب کو حیران کر دیا ہے، عام کھانوں جیسے روٹی یا چپاتی کے بجائے یہ شخص پچھلے تین دہائیوں سے صرف انجن آئل پر زندہ ہے۔

مذکورہ شخص کو لوگ آئل کمار کے نام سے جاننے لگے ہیں، وہ روزانہ 7 سے 8 لیٹر موٹر آئل پیتے ہیں اور یہی ان کی زندگی کا واحد سہارا ہے، حیران کن طور پر وہ کبھی اسپتال داخل نہیں ہوئے اور نہ ہی انہیں کوئی سنگین طبی مسئلہ پیش آیا ہے۔

ماہرینِ صحت کے مطابق انجن آئل انتہائی زہریلا اور صحت کے لیے مہلک ہے کیونکہ اس میں ہائیڈروکاربنز، ہیوی اور خطرناک زہریلے مادے شامل ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹر آئل کی تھوڑی سی مقدار بھی جگر، گردوں، پھیپھڑوں اور دماغ کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور بعض اوقات موت کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ انجن آئل کا استعمال انسانی جسم کے لیے تباہ کن ہے، یہ تیل نگلنے کے نتیجے میں سانس لینے میں دشواری، قے، معدے اور آنتوں کی خرابی، داخلی زخم، سانس کی نالی میں آئل پھنسنے سے کیمیکل نمونیا اور یہاں تک کہ دل اور اعصاب کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

تاہم آئل کمار کا کہنا ہے کہ میں خود کو خوش قسمت اور بابرکت سمجھتا ہوں کیونکہ قدرتی طور پر میں ایسی غیر معمولی قوت رکھتا ہوں جو مجھے زندہ رکھے ہوئے ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید