بھارت میں ایپل کے نئے آئی فونز کی فروخت شروع ہوتے ہی دہلی، ممبئی اور بنگلورو کے اسٹورز کے باہر خریداروں کا ہجوم لگ گیا، ممبئی میں واقع ایپل اسٹور کے باہر عوام آپس میں لڑ پڑے۔
ممبئی میں صبح 6 بجے سے پہلے قطار میں لگے خریداروں کے درمیان جھگڑا ہوا جس پر سیکیورٹی اہلکار حرکت میں آئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹور کے باہر موجود افراد نے ایک دوسرے پر خوب مکے برسائے۔
جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں باہر نکال دیا، پولیس نے ہنگامہ ختم کرانے کے لیے لاٹھی چارج بھی کیا۔
پولیس کے مطابق تقریباً 300 لوگ دو مختلف قطاروں میں کھڑے تھے، جھگڑا اس وقت ہوا جب ایک شخص نے لائن توڑنے کی کوشش کی۔
واضح رہے کہ بھارت میں آئی فون 17 کی قیمتیں تقریباً 83 ہزار روپے سے شروع ہیں جو مختلف ماڈلز کے لحاظ سے بڑھتی جاتی ہیں۔