• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو شنگھائی کی طرز پر جدید اور ترقی یافتہ شہر بنانا چاہتے ہیں: گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو
گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی کو شنگھائی کی طرز  پر جدید اور ترقی یافتہ شہر بنانا چاہتے ہیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شنگھائی میونسپل گورنمنٹ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات ہوئی جس میں شنگھائی میونسپل فارن افیئرز آفس کے ڈائریکٹر جنرل سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

اس ملاقات میں کراچی شنگھائی سسٹر سٹی معاہدے کو مؤثر اور فعال بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کو شنگھائی کی طرز پر جدید اور ترقی یافتہ شہر بنانا چاہتے ہیں۔

کامران ٹیسوری نے بتایا کہ 100 انڈیکس اپنی بلند ترین سطح پر ہے، جو چینی سرمایہ کاروں کے لیے بھی سنہری موقع ہے۔

گورنر کامران ٹیسوری نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ پاکستان، چین کے ساتھ تجارت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔

ترجمان گورنرسندھ نے ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ شنگھائی حکومت نے کراچی کی ترقی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

اس ملاقات ایس ایم ایز، سرکلر ریلوے، بینکاری اور اسپیشل انڈسٹریل زونز میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

اس موقع پر مشترکہ ورکنگ گروپس کے قیام اور نئے تعاون پر بھی گفتگو ہوئی، سسٹر سٹی تعلقات کو حقیقی شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید