• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلابی صورتحال کے باوجود مہنگائی میں کمی ہوگئی

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ سیلابی صورتحال کے باوجود مہنگائی میں مزید کمی ہوئی ہے، ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 1.34فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

اسلام آباد سے جاری ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح کم ہوکر 4.17 فیصد پر آگئی ہے۔ مہنگائی میں کمی کے باوجود 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے ڈیزل 1.06 فیصد مہنگا ہوا، انڈے0.91 اور بیف کی قیمت میں 0.42 فیصد اضافہ ہوا۔ 

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے سگریٹ، لکڑی اور انرجی سیور بھی مہنگے ہوئے، گزشتہ ہفتے ٹماٹر 23.11 اور چکن 12.74 فیصد سستا ہوا۔ 

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق کیلے5.07 فیصد، آٹا 2.60 اور پیاز 1.17 فیصد سستے ہوئے، پہلی سہ ماہی کے بجلی چارجز میں6.21 فیصد کی کمی ہوئی۔ 

رہورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے 14 اشیاء سستی اور 19 اشیاء کی قیمتیں برقرار رہیں، مہنگائی میں 11 ستمبر کو ختم  ہونے والے ہفتے کے دوران 0.02 فیصد کی کمی ہوئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید