• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: 20 روپے میں 6 کے بجائے 4 گول گپے کیوں دیے، خاتون نے سڑک پر دھرنا دے دیا

فوٹو : بھارتی میڈیا
فوٹو : بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست گجرات کے شہر وادودرا میں خاتون نے گول گپے کم ملنے پر سڑک پر احتجاجی دھرنا دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک خاتون نے ٹھیلے والے سے گول گپے خریدے تو اسے 6 کی بجائے 4 گول گپے دیے گئے، جس کے بعد وہ خاتون غصے میں آگئی اور احتجاجاً بیچ سڑک پر دھرنا دے دیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ اس نے 20 روپے میں 6 گول گپے طلب کیے تھے، مگر ٹھیلے والے نے اسے صرف 4 گول گپے دیے۔

خاتون نے بیچ سڑک پر بیٹھ کر مطالبہ کیا کہ اسے 2 مزید گول گپے دیے جائیں۔ اس دوران سڑک سے  گزرنے والے لوگ اور موٹر سائیکل سوار اس منظر کو اپنے موبائل فونز میں قید کرنے لگے، اور کچھ ہی دیر میں ہجوم جمع ہو گیا۔

پولیس کی آمد کے بعد خاتون نے روتے ہوئے کہا کہ وہ انصاف کے طور پر 6 گول گپے 20 روپے میں حاصل کرنا چاہتی ہے۔

پولیس نے خاتون کو احتجاج ختم کرنے کے لیے سڑک سے ہٹایا اور پھر ٹریفک معمول کے مطابق چلنے لگا، تاہم، یہ واضح نہیں ہو سکا کہ خاتون کا یہ مطالبہ پورا کیا گیا یا نہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید