سابق جسٹس لاہور ہائی کورٹ حسن رضا پاشا کے دفتر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے آفس کو نشانہ بنانے کے بعد مرکزی سڑک پر کھڑے ہو کر بھی ہوائی فائرنگ کی۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری اور وکلاء جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، حسن رضا پاشا ممبر پاکستان بار کونسل بھی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ کے وقت آفس بند تھا کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، موقع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، تکنیکی شواہد کے حصول کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
حسن رضا پاشا نے اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ابھی استنبول پہنچا ہوں، مجھے ابھی پتا لگا ہے کہ میرے آفس پر فائرنگ ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سیٹ پر چار گولیاں لگی ہیں جہاں میں بیٹھتا ہوں۔