بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں آدھی رات کو خاتون کے کمرے میں گھس کر جنسی حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلور کے ایک پیئنگ گیسٹ ہاسٹل میں ملزم نے 24 سالہ خاتون کے کمرے میں گھس کر جنسی حملے کی کوشش کی، ملزم نے حال ہی میں خاتون سے دوستی کی تھی، رات تقریباً 3 بجے اس کے کمرے میں زبردستی داخل ہوا، چاقو سے اس کی کمر پر وار کیا، اس کی نازیبا تصاویر بھی بنائی، متاثرہ خاتون ایک بینک میں ملازمہ ہے۔
ملزم نے خاتون کے موبائل فون سے 14,000 روپے اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کیے اور 70,000 روپے بھی مانگے۔ اس نے دھمکی دی کہ اگر وہ واقعے سے متعلق کسی کو بتائے گی تو اس کی تصاویر وائرل کر دی جائیں گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی بنگلورو میں نامعلوم شخص خواتین کے ہاسٹل میں آدھی رات کو گھس کر ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا کر باآسانی فرار ہو گیا تھا۔