• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش کرکٹ بورڈ میں پہلی مرتبہ خاتون سلیکٹر کا تقرر

فوٹو: بنگلادیشی میڈیا
فوٹو: بنگلادیشی میڈیا 

بنگلادیش ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان سلمیٰ خاتون کو پہلی بار بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی خاتون سلیکٹر مقرر کردیا۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے آج قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی میں اہم تقرریوں کا اعلان کیا ہے۔ 

سابق قومی فاسٹ بولر حسیب الحسن شنٹو کو مینز ٹیم کا نیا سلیکٹر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سابق کپتان سلمیٰ خاتون کو پہلی بار خواتین ٹیم کی سلیکٹر بنادیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شنٹو اس سے قبل بی سی بی میں مختلف حیثیتوں میں خدمات انجام دے چکے ہیں، جبکہ وومنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان سلمیٰ خاتون کو خواتین ٹیم کی پہلی خاتون سلیکٹر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

سلمیٰ خواتین کرکٹ کی اولین کھلاڑیوں میں شامل ہیں، انہوں نے بنگلادیش کی جانب سے 46 ون ڈے اور 95 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔ وہ 2018 میں ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کی کپتان بھی رہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سلمیٰ نے جولائی 2023 کے بعد سے کوئی میچ نہیں کھیلا اور ابھی تک باضابطہ ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی نہیں کیا۔ 2014 میں آئی سی سی رینکنگ میں وہ بہترین بولر اور آل راؤنڈر بھی قرار پائی تھیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید