• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے ایچ ون بی ویزے کی سالانہ 1 لاکھ ڈالر فیس کرنے سے بھارت کو بڑا دھچکا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایچ ون بی ورکر ویزے کے لیے سالانہ 1 لاکھ ڈالر فیس مقرر کرنے سے بھارت کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر راہول گاندہی نے مودی حکومت پر تنقید کی ہے۔

انہوں نے اس اقدام کے بھارتیوں پر پڑنے والے منفی اثرات کی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دوبارہ کہتے ہیں کہ بھارت کے وزیرِ اعظم کمزور ہیں۔

بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے بھی ویزا فیس میں اضافے کو بھارتیوں پر امریکا کی بالواسطہ پابندی قرار دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایچ ون بی ویزا رکھنے والوں میں 71 فیصد بھارتی شامل ہیں، فیصلے سے بھارتی ورکرز کو نقصان ہو گا۔

امریکی امیگریشن سروسز کے مطابق 2024ء میں 2 لاکھ سے زائد بھارتیوں کو ایچ ون بی ورکر ویزا ملا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید