• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین عالمی نظم و نسق کے خاکے کو عملی شکل میں نافذ کرے گا: ایران

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ایرانی صدر نے کہا ہے انہیں امید ہے کہ چین عالمی نظم و نسق کے خاکے کو عملی شکل میں نافذ کرے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے چین کی جانب سے عالمی نظم و نسق کا نفاذ ایک قابل قدر اقدام ہوگا جو کثیر طرفہ ہوگا اور یہ یکطرفہ اجارہ داری کے حامل نظام کا توڑ کرنے میں معاون ہوگا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایک چینی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ دنوں دورہ چین کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے 25ویں اجلاس میں شرکت کی۔

ایرانی صدر نے بتایا کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ کے دنیا کے حوالے سے وژن سے متاثر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ چینی حکومت نے جس عالمی گورننس کی پہلے تجویز دی ہے اب اس پر عمل ہونا چاہیے جس میں عالمی سیکیورٹی، امن و ترقی اور عالمی تہذیب کی بات ہوئی ہے۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ جس انداز میں چینی حکومت اپنے مشکل اہداف کی جانب پیش قدمی کر رہی ہے اس سے تو لگتا ہے وہ اپنے اہداف حاصل کرلیں گے۔

ایرانی صدر نے امریکا اور اسرائیلی حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک خطے میں بمباری اور مخالفین کو قتل کرنے کے ساتھ اپنے توسیع پسندانہ عزائم کا اظہار کر رہے ہیں۔

مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ ہمارا چین سے ثقافتی رشتہ ہزاروں سالوں سے قائم ہے اور اس کی بنیادیں بہت گہری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید