سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) چالیس سالہ خاتون کے پیٹ سے40 کلو کی رسولی آپریشن کے بعد نکال لی گئی ۔ گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں زنانہ سرجیکل وارڈ میں زیر علاج 40سالہ خاتون اقصی بی بی سکنہ مظفر پور سیالکوٹ کے پیٹ کے آپریشن کے دوران سرجن ساجد حسین نے چالیس کلو کی رسولی نکالی۔جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے سرجن نے بتایا کہ خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے