• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ ،زمین کے تنازع پر چچا، چچی سمیت4افراد نے بھتیجے کو قتل کر دیا

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)زمین کے تنازع پر چچا، چچی سمیت4افراد نے اپنے بھتیجے کو چھریاں کر قتل کردیا۔  تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقہ ظہورہ میں ظہور، غفور، مولا اورچچی شہناز نے زمین کے تنازع  پر نوجوان شہزاد کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے مقتول کی والدہ ارشاد بی بی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے غفور کو گرفتار کرلیا۔ یاد رہے کہ شہزاد ارشاد بی بی کا اکلوتا بیٹا تھا اور شادی شدہ اور ایک بیٹے کا باپ تھا۔ مزید تفتیش شروع جاری ہے۔ محرر شبیر کے مطابق دونوں پارٹیوں کے مابین رہائشی مکان کا تنازع  تھا۔
تازہ ترین