سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) گھریلو ناچاقی پر خا تون نے جان لیواگولیاں کھا لیں ۔ سیالکوٹ کے علاقہ فتح گڑھ ایجنسی گلی نمبر 2کی رہائشی( ص) نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے زہریلی گولیا ں کھا کر خود کشی کی کوشش کی جسے ریسکیو نے طبی امدادکے بعد گورنمنٹ علامہ اقبال ہسپتال سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا۔