صلاح عام ہے چہل قدمی صحت کےلیے اچھی ہوتی ہے لیکن کیا آپ اُلٹے قدم چلنے کی افادیت سے واقف ہیں؟
الٹی چہل قدمی نہ صرف آسان بلکہ جسمانی و ذہنی صحت کےلیے بے حد مفید ہے ، جسے روزمرہ کی زندگی کے صرف 10 منٹ دے دیے جائیں تو حیرت انگیز فوائد آپ کو مل جائیں گے۔
ماہرین اکثر گھٹنے، کولہے یا کمر کی تکلیف میں مریضوں کو جلد بحالی کےلیے الٹی چہل قدمی تجویز کرتے ہیں۔
یہ ورزش جوڑوں پر دباؤ کم کرتی ہے، پٹھوں کو مضبوط بناتی ہے اور درد کے شکار جسمانی حصوں کو راحت پہنچاتی ہے۔
سائنسی طور پر ثابت شدہ ہے کہ آگے چلنے کے مقابلے میں الٹی چہل قدمی جسم کے مختلف پٹھوں اور جوڑوں کو متحرک رکھتی ہے بلکہ روزانہ کی بنیاد پر اس اقدام سے جسمانی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے، اٹھنے اور بیٹھنے میں آسانی رہتی ہے اور دماغی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق روز کی بنیاد پر الٹی چہل قدمی سے پٹھے اور جوڑ مضبوط ہوتے ہیں، گھٹنے کے درد میں آرام ملتا ہے، چلنے کے انداز میں توازن اور استحکام آتا ہے۔
چہل قدمی کے مقابلے میں الٹی چہل قدمی سے 30 فیصد زائد کیلوریز برن ہوتی ہیں، کمر اور ریڑھ کی ہڈی سیدھی ہوجاتی ہے۔
ماہرین کے مطابق دماغی صحت میں الٹی چہل قدمی بہتر ہے، بلکہ اسے دماغی ورزش کہا جاتا ہے، اس سے یادداشت کے ساتھ توجہ اور ایکشن کی رفتار بڑھ جاتی ہے۔
نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔