• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مس امریکا کا ٹائٹل جیتنے والی ماڈل کے میک اپ کا مذاق بن گیا

فوٹو: امریکی میڈیا
فوٹو: امریکی میڈیا 

مس امریکا کا ٹائٹل جیتنے والی ماڈل کیسی ڈونیگن کے میک اپ کا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا، ان کی جیت کے فوراً بعد ہی ٹرولنگ شروع ہوگئی۔

کیسی ڈونیگن نے 7 ستمبر کو فلوریڈا کے شہر اورلینڈ میں ہونے والے مس امریکا کے مقابلے میں مس امریکا 2025 کا تاج اپنے سر پر سجایا، مگر ان کی جیت کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر ان کے میک اپ کو لے کر تنقید شروع ہوگئی۔

کئی صارفین نے دعویٰ کیا کہ اسٹیج لائٹس کے نیچے ان کا میک اپ بھاری اور سخت لگ رہا تھا، حتیٰ کہ کچھ نے کہا کہ ٹیکساس کی نمائندہ اور رنر اپ سیڈی شیئر مائر کو فاتح ہونا چاہیے تھا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر تنقید  کے بعد امریکی ماڈل کا کہنا ہے کہ وہ منفی تبصروں کو اپنے اعصاب پر سوار نہیں ہونے دیں گی، کسی بڑے ایونٹ کے بعد اس طرح کی آراء کا آنا فطری بات ہے، لوگوں کو اپنی رائے رکھنے کا حق ہے، لیکن میں اپنے اردگرد محبت اور سپورٹ سے گھری ہوں اور اسی پر توجہ دے رہی ہوں۔

ڈونیگن نے بتایا کہ وہ کم آمدنی والے گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں، بچپن میں انہیں غربت اور بدمعاشی کا سامنا رہا جبکہ ان کی والدہ کو 9 برس کی عمر میں فالج کا پہلا حملہ ہوا، میرا یہی پس منظر ثابت کرتا ہے کہ مشکل حالات انسان کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرتے۔

مس امریکا کا ٹائٹل جیتنے والی ماڈل کو انعام کے طور پر 50 ہزار ڈالر کی ٹیوشن اسکالرشپ اور ابتدائی ٹیلنٹ مقابلے میں کارکردگی پر مزید 3 ہزار ڈالر ملے۔

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں 10ہزار ڈالر کا لباس پہن کر نہیں جیتی۔ میرا ٹیلنٹ ڈریس اسپانسرڈ تھا اور میک اپ کا کچھ حصہ عام دکانوں سے خریدا گیا تھا۔ کامیابی کا تعلق پیسوں یا پس منظر سے نہیں، بلکہ محنت اور خود اعتمادی سے ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید