مس یونیورس کے مقابلے میں حصہ لینے والی روسی ماڈل کسینیا ایلکزینڈروا کار حادثے میں ہلاک ہو گئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی ماڈل 5 جولائی کو روس کے علاقے تویر اوبلاست میں اپنے شوہر کے ہمراہ گاڑی میں سفر کر رہی تھیں کہ اچانک ان کی کار کے سامنے ایک بارہ سنگھا آ گیا جو تیز رفتار گاڑی کی ونڈ اسکرین توڑتے ہوئے اندر جا گھسا، جس کے نتیجے میں کسینیا ایلکزینڈروا کے سر پر شدید چوٹیں آئیں اور وہ کومہ میں چلی گئی تھیں۔
ڈاکٹرز کی جانب سے تمام تر کوششوں کے باوجود کسینیا ہوش میں نہیں آ سکیں اور تقریباً 1 ماہ بعد 15 اگست کو انتقال کر گئیں، جبکہ ان کے شوہر اس حادثے میں محفوظ رہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق 30 سالہ کسینیا ایلکزینڈروا نے 2017ء میں مس یونیورس کے مقابلے میں روس کی نمائندگی کی تھی، جس میں وہ ٹاپ 16 میں جگہ نہیں بنا سکی تھیں۔
اسی سال وہ نائب مس روس بھی منتخب ہوئی تھیں، حادثے سے محض 4 ماہ قبل ان کی شادی ہوئی تھی۔