• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں ساڑھے 7 کلو سونا چھیننے کی واردات

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللّٰہ میں ساڑھے 7 کلو سونا چھین لیا گیا۔

لیویز حکام کے مطابق قلعہ سیف اللّٰہ کے قریب بھاری مقدار میں سونا چھیننے کی واردات ہوئی ہے، ملتان کے رہائشی 2 افراد کوچ میں ساڑھے 7 کلو سونا کوئٹہ لا رہے تھے، جو چھین لیا گیا ہے۔

لیویز حکام کے مطابق 3 مسلح افراد نے کوچ کو روک کر سونے سے بھرے بیگ چھین لیے ہیں، لیویز تھانہ مسلم باغ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید