• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ میں 8ارب 40 کروڑ سے زائد کا بجٹ منظور

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) ضلعی حکومت کے مالی سال 2016-17  کے 8  ارب 40   کروڑ 46   لاکھ 14   ہزار روپے کے سالانہ میزانیہ کی منظوری دے دی گئی ہے ضلع حکومت نے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس مالی سال کے دوران ضلعی حکومت کو وفاقی اور صوبائی حکومت کی طرف سے پی ایف سی ایوارڈ کے تحت 6  ارب 95   کروڑ روپے کی رقم ملنے کی توقع ہے اور ضلعی حکومت کا سب سے بڑا ذریعہ آمدن بھی  سپر ایوارڈ ہے جبکہ پچھلے سال کی خرچ ہونے سے بچ جانے والی رقم کا حجم 79  کروڑ 51  لاکھ روپے ہے ضلعی حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اپنے وسائل سے صف 5  کروڑ روپے آمدن ہونے کی امید باندھی ہے جس میں سرکاری شفاخانوں کی پرچی فیس زرعی زمینوں کا کرایہ وغیرہ  شامل ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران ضلعی حکومت کے بجٹ کا 78 فیصد حصہ ضلعی حکومت کے 16000 سے زیادہ ملازمین اور افسروں کی تنخواہوں کی مد میں خرچ ہوگا جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے کل بجٹ کا صرف 5 فیصد حصہ یعنی 35 کروڑ 52 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں بجٹ میں ضلعی حکومت کے ماتحت ایجوکیشن، صحت، ہائی وے بلڈنگر زراعت لائیو سٹاک ایکسائز کواپریٹوز سول ڈیفنس لیبر سپورٹس سمیت تمام محکموں کے دفتری اخراجات کے لئے کل بجٹ کا 4 فیصد حصہ یعنی 33 کروڑ 84 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ ان ذرائع نے بتایا ہے کہ ضلعی حکومت نے سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے تحت ترقیاتی کام کروانے کے لئے رواں سال کے بجٹ میں نئی رقم مختص نہ کی ہے بلکہ پچھلے سال کے بجٹ سے بچ جانے والی 23 کروڑ 24 لاکھ روپے کی رقم اس مد میں دوبارہ مختص کر دی گئی ہے ان ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ای ڈی او فنانس عاصم رضا کی سربراہی میں بننے والی فنانس کمیٹی نے رواں مالی سال کے دوران سرکاری شفاخانوں کی خاطر ادویات کی خریداری کے لئے سالانہ بجٹ کا حجم20 کروڑ روپے سے بڑھا کر 24 کروڑ روپے کر دیا ہے جس میں سے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور اس کے ذیلی اداروں کے لئے 11 کروڑ 70 لاکھ روپے ادویات خریدی جائیں گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ای ڈی او فنانس نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کے لئے ادویات کی خریداری کا عمل بلاتاخیر شروع کر دیا جائے تاکہ جلد ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔ 
تازہ ترین