شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) شیخوپورہ کے علاقہ ہرن مینار روڈ سمیت کئی جگہوں پر نقشوں کی منظوری کے بغیر ہی رہائشی اور کمرشل عمارتوں کی تعمیر کا انکشاف ہوا ہے جن کے بارے میں سروے کے بعد ٹی ایم او نے انفورسمنٹ سٹاف کو ہدایت جاری کی ہے کہ ہرن مینار روڈ پر غیرقانونی تعمیرات فوری طور پر بند کروائی جائیں۔