اہم پیغام ……
اسٹڈی میں بیٹھا فلسفہ پڑھ رہا تھا کہ اچانک بیٹا اندر داخل ہوا۔
اُسے دیکھتے ہی میں نے سوال داغ دیا:
’’کیا تم جانتے ہو کہ فلسفہ ہماری زندگی کے لیے کتنا اہم ہے؟‘‘
اس سے پہلے کہ وہ کوئی جواب دیتا، میں نے بات اچک لی۔
’’سنو… سقراط کہتا ہے کہ خود کو پہچانو،
ارسطو ہمیں عقل اور اعتدال سکھاتا ہے،
کانٹ اخلاقی ذمہ داری اور فرض پر زور دیتا ہے،
کارل مارکس مساوات اور جدوجہد کی بات کرتا ہے،
اور نطشے کا پیغام ہے: فرسودہ اقدار توڑ کر نئی سچائی تخلیق کرو۔‘‘
بیٹا مسکرایا:’’مگر میرے پاس آپ کے لیے اِس سے بھی اہم پیغام ہے،
امی کہہ رہی ہیں کہ آج بجلی کے بل کی آخری تاریخ ہے،
جمع نہ کرایا، تو لائن کٹ جائے گی۔‘‘