اسلام آباد (مہتاب حیدر) فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) نے بااثر ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے جن میں سونے کے تاجر، رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز اور دیگر شامل ہیں تاکہ اربوں روپے کی وصولی ممکن بنائی جا سکے‘ 60ہزار جیولرزکا ڈیٹاجمع کرلیاگیا۔ پہلے مرحلے میں پنجاب سے900جیولرزکی فہرست تیار کی گئی ہے، جن میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان کے جیولرز شامل ہیں‘ ایسے جیولرز کو ٹیکس نوٹسز جاری کیے جا رہے ہیں جن کی ظاہر کردہ آمدنی ان کے کاروبار، لین دین یا طرزِ زندگی سے مطابقت نہیں رکھتی جبکہ ہزاروں جیولرز مکمل طور پر ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں۔