• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27 ستمبر کا جلسہ قوم کی آزادی کیلئے ہے‘ عوام نکلیں‘ عمران خان

راولپنڈی(ایجنسیاں)سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کے جلسے میں پوری قوم نکلے‘ یہ جلسہ قوم کی آزادی کے لیے ہے‘ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ‘ کوئی پارٹی رہنماءاسٹیبلشمنٹ سے بات نہ کرے ۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 4 پیغامات بھیجے ہیں، بانی نے کہا ہے کہ پاک سعودی دفاعی معاہدے کی بہت اہمیت ہے‘ پاکستان کو عالمی سطح پر رابطے تیز اور بحال رکھنے چاہئیں‘بانی نے کہاکہ حرمین شریفین کی حفاظت ہمارے لئے سعادت ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں ایک گواہ جھوٹا ثابت ہوا ہے، جھوٹی گواہی پر کیس ختم ہونا چاہیے، سابق ملٹری سیکریٹری نے بھی تمام دستاویزات کو درست قرار دیا۔

اہم خبریں سے مزید